
امریکہ کی کئی ریاستیں برفانی طوفان کی لپیٹ میں ہیں، شدید برف باری اور بارش کے دوران مختلف واقعات میں تین افرادہلاک ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں۔
امریکہ میں شدید برفباری اور بارش سے 20 کروڑ سے زائد افراد متاثر ہونے کا خدشہ ہے، ٹیکساس، اوکلاہوما، آرکنساس میں شدید برف باری ہوئی جس کے بعد 22 ریاستوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔
واشنگٹن، نیویارک، فلاڈیلفیا اور بوسٹن میں شدید برفباری کا امکان ہے، نیویارک کے میئر نے شہریوں کو گھروں میں رہنے کی ہدایت کردی۔ 9 ریاستوں میں نیشنل گارڈز کو متحرک کردیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق برف باری کی وجہ سے بارہ ہزار سے زیادہ پروازیں منسوخ کردی گئیں، چوراسی ہزار سے زائد صارفین بجلی سے محروم ہیں۔
شمالی ڈکوٹا میں درجہ حرارت منفی پچاس دگری تک جا پہنچا۔ نیویارک، فلاڈیلفیا اوربوسٹن میں مزید بارف باری کا امکان ہے۔




