ایشیاءدنیا

متحدہ عرب امارات میں بچوں کے لئے سوشل میڈیا قوانین نافذ

متحدہ عرب امارات میں بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کے تحفظ کے لئے نیا چائلڈ ڈیجیٹل سیفٹی لا نافذ کر دیا گیا ہے۔

قانون کے تحت 13 سال سے کم عمر بچوں کے ذاتی ڈیٹا کے استعمال کے لئے والدین کی واضح اور قابلِ تصدیق اجازت لازمی ہوگی، جب کہ یہ اجازت کسی بھی وقت واپس لی جا سکے گی۔

بچوں کے ڈیٹا کو کمرشل یا ٹارگٹڈ اشتہارات کے لیے استعمال کرنا ممنوع قرار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 18 سال سے کم عمر افراد کے لیے آن لائن جوا، بیٹنگ اور کمرشل گیمنگ پلیٹ فارمز تک رسائی بند کر دی گئی ہے۔

نئے قانون کے مطابق بچوں کی آن لائن سرگرمیوں کی نگرانی والدین کی قانونی ذمہ داری ہوگی، خلاف ورزی کی صورت میں ایک ملین درہم تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button