خبریںیورپ

برطانیہ میں ’’اسکول ریڈنیس‘‘ کا بحران، بچوں میں بنیادی مہارتوں کی کمی پر تشویش

برطانیہ میں ایک نئے سروے کے مطابق پرائمری اسکول شروع کرنے والے بچوں کی بڑی تعداد بنیادی زندگی کی مہارتوں سے محروم ہے۔ کنڈرڈ اسکوائرڈ کے سروے میں بتایا گیا کہ تقریباً 37 فیصد بچے ریسپشن کلاس شروع کرتے وقت اسکول کیلئے تیار نہیں ہوتے، جبکہ بعض بچے کتاب کو بھی اسمارٹ فون سمجھ کر اس کے صفحات ’’سوائپ‘‘ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔

اساتذہ کے مطابق بچوں کو بیت الخلا کے استعمال، خود کھانا کھانے اور ذاتی دیکھ بھال میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کے باعث تدریسی وقت کا بڑا حصہ بنیادی دیکھ بھال میں ضائع ہو رہا ہے۔ اساتذہ نے اس صورتحال کی ایک بڑی وجہ بچوں میں حد سے زیادہ اسکرین ٹائم کو قرار دیا ہے، جبکہ والدین کی اکثریت اپنے بچوں کو اسکول کیلئے تیار سمجھتی ہے۔

ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ یہ مسئلہ تعلیمی نظام کیلئے ایک ’’نظامی بحران‘‘ بنتا جا رہا ہے، جس کے پیش نظر حکومت بچوں کی اسکول تیاری بہتر بنانے کیلئے نئی ہدایات اور اقدامات پر کام کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button