خبریںمقدس مقامات اور روضے

کربلا (عراق) میں یومِ ولادتِ امام حسین علیہ السلام عقیدت و احترام سے منایا گیا

کربلأ معلّیٰ میں یومِ ولادتِ امام حسین علیہ السلام نہایت عقیدت، جوش و خروش اور روحانی فضا کے ساتھ منایا گیا۔ اس موقع پر ملک و بیرونِ ملک سے لاکھوں زائرین روضۂ امام حسین علیہ السلام اور روضۂ حضرت عباس علیہ السلام میں حاضری کے لئے کربلا پہنچے۔

حرمِ مقدس کے اطراف کو برقی قمقموں، سبز و سرخ جھنڈیوں اور خوبصورت بینرز سے سجایا گیا تھا، جبکہ زائرین کی سہولت کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے۔ اس موقع پر جشنِ ولادت کی مناسبت سے محافلِ میلاد اور دینی خطابات کا اہتمام کیا گیا جن میں امام حسین علیہ السلام کی سیرت، قربانی اور انسانیت کے لئے ان کے پیغام کو اجاگر کیا گیا۔

عراق کی سیکیورٹی فورسز اور رضاکار تنظیموں نے زائرین کے تحفظ اور نظم و ضبط کے لیے مؤثر انتظامات کیے، جبکہ مختلف موکبوں کی جانب سے زائرین میں کھانے پینے اور دیگر خدمات کی فراہمی جاری رہی۔

یومِ ولادتِ امام حسین علیہ السلام کے موقع پر کربلا کی فضاؤں میں عقیدت، محبت اور اخوت کا منظر نمایاں رہا، اور زائرین نے اس دن کو امام عالی مقامؑ کی تعلیمات پر عمل کے عہد کی تجدید کے طور پر منایا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button