سعودی عرب
سعودی عرب میں قرآن کریم کے نایاب ترین نسخے "مصحف کوفی" کی نمائش

سعودی عرب میں قرآن کریم کے میوزیم نے قرآن پاک کے نایاب ترین نسخوں میں سے ایک، جو "مصحف کوفی” کے نام سے مشہور ہے، کی نمائش کی۔
عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، یہ تاریخی نسخہ دوسری یا تیسری صدی ہجری سے تعلق رکھتا ہے، جو خط کوفی میں چمڑے پر لکھا گیا ہے اور اس میں سورہ آل عمران کی آیت ۵۰ سے لے کر سورہ عبس کے آخر تک کا حصہ شامل ہے۔
یہ مصحف قرآن کریم کی ابتدائی کتابت اور تعلیم کی ترقی کا نمونہ ہے اور اسلامی خوشنویسی کے فن کا عکاس سمجھا جاتا ہے۔




