امریکہ

امریکہ میں اسلاموفوبیا میں تشویشناک اضافہ، 2025 میں 47 لاکھ نفرت انگیز پوسٹس رپورٹ

ایک نئی تحقیق کے مطابق 2025 کے دوران امریکہ میں مسلمانوں کو نشانہ بنانے والی 47 لاکھ سے زائد اسلاموفوبک سوشل میڈیا پوسٹس سامنے آئیں، جنہوں نے مختلف پلیٹ فارمز پر کروڑوں انگیجمنٹس حاصل کیے۔ ایکوئیلٹی لیبس کی رپورٹ کے مطابق ان پوسٹس میں ’’مسلم یلغار‘‘، شریعت کے نفاذ، مسلم قیادت کے خلاف تحقیقات اور مسلمانوں کی ملک بدری جیسے موضوعات نمایاں رہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ نفرت انگیز مواد کے پھیلاؤ میں ٹیکساس سرفہرست رہا، جبکہ فلوریڈا اور کیلیفورنیا بھی نمایاں ریاستوں میں شامل ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یہ مواد خاص طور پر دائیں بازو اور ریپبلکن حلقوں میں تیزی سے پھیل رہا ہے اور مسلم سیاسی امیدواروں و ووٹرز کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ایکوئیلٹی لیبس نے خبردار کیا ہے کہ یہ رجحان جمہوری عمل اور شہری حقوق کیلئے خطرہ بن رہا ہے، اور سفارش کی ہے کہ اسلاموفوبک مہمات کے پیچھے موجود فنڈنگ، نیٹ ورکس اور آن لائن غلط معلومات کے خلاف مؤثر اقدامات کیے جائیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button