شیعہ مرجعیت

معصوم امام کی معرفت کے بغیر اللہ کی معرفت نہیں ہو سکتی: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی معرفت، نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہلِ بیت علیہم السلام کی معرفت کے بغیر کامل نہیں ہوتی، اور معرفتِ خدا کے حقیقی ادراک کے لئے امامِ معصومؑ کی معرفت ضروری ہے۔

معظم لہ نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: "جس طرح نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی معرفت کے بغیر اللہ عزوجل کی معرفت مفید نہیں رہتی اور حقیقی معرفت حاصل نہیں ہوتی، اسی طرح اللہ سبحانہ و تعالیٰ اور اس کے نبی صلی اللہ علیہ وآلہ کی معرفت بھی امامِ معصومؑ کی معرفت کے بغیر کامل نہیں ہوتی اور موجودہ زمانے میں وہ ہمارےامام، امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف ہیں۔”

انہوں نے اس جانب بھی اشارہ کیا کہ “معرفت کے درجات اور مراتب ہوتے ہیں” اور حاضرین کو اللہ، نبی صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہلِ بیت علیہم السلام کی عمیق معرفت حاصل کرنے کی کوشش کی دعوت دی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی اپنے خطبات اور علمی بیانات میں ہمیشہ سیرتِ اہلِ بیت علیہم السلام سے آگاہی کی اہمیت پر زور دیتے ہیں اور لوگوں کو ترغیب دیتے ہیں کہ اس سیرت کو پوری دنیا تک پہنچایا جائے، کیونکہ اس میں ایسے الٰہی اور انسانی اقدار و اصول پائے جاتے ہیں جو معاشروں کی تعمیر اور اعلیٰ اخلاقی اقدار کے استحکام کا سبب بنتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button