ایران
مختارنامہ اور مسافرِ ری کے اداکار رضا رویگری کا طویل عرصے کی فنی خدمات کے بعد انتقال

ایران کے سینئر فلم و ٹیلی ویژن اداکار رضا رویگری 21 جنوری 2026 بدھ کے روز طویل علالت کے بعد دل کا دورہ پڑنے سے تہران میں انتقال کر گئے۔
ریڈیو فردا کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے معروف مذہبی سیریلز «مختارنامہ» اور «مسافرِ ری» سمیت متعدد اہم منصوبوں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔
رضا رویگری برسوں تک مذہبی اور سماجی نوعیت کی فلموں اور ڈراموں میں سرگرم رہے اور گزشتہ دہائیوں میں ایرانی سینما اور ٹیلی ویژن پر نمایاں اثرات مرتب کئے۔




