خبریںہندوستان

لکھنو میں جشن فاتح کربلا منعقد

لکھنو۔ حسب دستور قدیم امسال بھی شب ولادت باسعادت امام حسین علیہ السلام شبیہ روضہ کاظمین میں جشن فتح کربلا کے عنوان سے محفل مقاصدہ منعقد ہوئی۔

جشن کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دام ظلہ کے نمایندہ حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا سید اشرف علی الغروی صاحب قبلہ نے محفل فضائل سے خطاب کیا۔
بعدہ مقامی اور بیرونی شعراء نے بارگاہ سید الشہداء علیہ السلام میں اپنا منظوم کلام پیش کیا۔
محفل میں نظامت کے فرائض مولانا سید عابس کاظم جرولی نے انجام دیا۔

اسی طرح شہر کی دیگر مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں میں محافل مسرت اور نذر کا اہتمام ہوا جس میں مومنین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button