
جنوبی کوریا کی عدالت نے دسمبر 2024 میں نافذ کیے گئے مارشل لا کو بغاوت قرار دیتے ہوئے سابق وزیرِاعظم ہان ڈک سو کو 23 سال قید کی سزا سنا دی۔
عدالت کے مطابق سابق صدر یون سک یول اور ان کی حکومت کے اقدامات آئینی نظام کو کمزور کرنے کے مترادف تھے۔
سابق صدر پہلے ہی جیل میں ہیں اور ان کے خلاف بغاوت سمیت متعدد مقدمات زیرِ سماعت ہیں، جن میں استغاثہ نے سزائے موت کا مطالبہ کر رکھا ہے۔




