خبریںہندوستان

اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے خلاف ٹارگیٹڈ تشدد، پولیس پر امتیازی رویّے کا الزام

ایسوسی ایشن فار پروٹیکشن آف سول رائٹس (اے پی سی آر) کی ایک فیکٹ فائنڈنگ رپورٹ میں اتراکھنڈ میں مسلمانوں کے خلاف ٹارگیٹڈ تشدد، پولیس کی نااہلی اور قانون کے امتیازی نفاذ پر شدید تشویش ظاہر کی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق 2023 کے اواخر سے مختلف اضلاع میں مسلمانوں کے گھروں، دکانوں اور مذہبی مقامات کو غیر متناسب طور پر نشانہ بنایا گیا، جبکہ کئی مواقع پر پولیس موجود ہونے کے باوجود تشدد روکنے میں ناکام رہی۔

رپورٹ میں الزام ہے کہ پولیس نے امن و امان کے نام پر مسلم رہائشیوں کے خلاف احتیاطی دفعات کا زیادہ استعمال کیا، مگر اشتعال انگیز تقاریر کرنے والوں کے خلاف ویڈیو شواہد کے باوجود فوری کارروائی نہیں کی گئی۔

اے پی سی آر نے بعض علاقوں میں جائیدادوں کو سیل کرنے، مسماری کی دھمکیوں اور بے دخلی کو “اجتماعی سزا” قرار دیتے ہوئے آئینی تحفظات کی خلاف ورزی کہا ہے۔

تنظیم نے آزاد عدالتی انکوائری، نفرت انگیز تقاریر کے مرتکبین کے احتساب اور اقلیتوں کے آئینی حقوق کے مؤثر نفاذ کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button