خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

عالمی تنظیمِ نفیِ تشدد کی شام میں اقلیتوں کی بگڑتی صورتِ حال پر شدید تشویش، کرد شہریوں کے تحفظ کا مطالبہ

عالمی تنظیمِ نفیِ تشدد (فری مسلم) نے شام میں اقلیتوں، بالخصوص کرد شہریوں، کی صورتحال کے شدید بگڑنے پر خبردار کرتے ہوئے ان کے فوری تحفظ کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم نے اپنے بیان میں شمالی شام میں انسانی حقوق کی سنگین اور بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں اور اقلیتوں کے خلاف براہِ راست خطرات کی نشاندہی کی، اور اس امر پر زور دیا کہ بین الاقوامی حمایت کے فقدان نے ان گروہوں کو شدید خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، عالمی تنظیمِ نفیِ تشدد نے ماورائے عدالت قتل، من مانی گرفتاریاں اور کردوں سمیت دیگر اقلیتوں کی املاک پر قبضے کو انسانی حقوق اور بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

"فری مسلم” نے فوری طور پر تشدد کے خاتمے، رہائشی علاقوں کے تحفظ میں اضافے اور جرائم کی تحقیقات کے لئے ایک آزاد بین الاقوامی تحقیقاتی کمیٹی کے قیام کا مطالبہ کیا ہے۔

تنظیم نے اس بات پر بھی زور دیا کہ عالمی برادری اور امدادی ادارے فوری طور پر مہاجرین اور متاثرین کی ضروریات پوری کریں اور انسانی امداد کی ترسیل کے لئے محفوظ راستے فراہم کریں۔

"فری مسلم” نے شام کے بحران کا حل عسکری طریقے کو قرار نہیں دیا، بلکہ مساوی شہری حقوق کے فروغ اور انسانی حقوق کے احترام پر زور دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button