دنیا
اسرائیلی فوج کی جانب سے غزہ میں خاندانوں کو جبری نقل مکانی پر مجبور کیا جا رہا ہے

گزشتہ سال اکتوبر میں ہونے والی جنگ بندی کے بعد پہلی بار اسرائیلی فوج نے غزہ کے علاقے خان یونس کے مشرقی حصے میں سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کو اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور کر دیا ہے۔
رائٹرز کے مطابق اس اقدام سے رہائشی علاقوں اور عارضی کیمپوں پر دباؤ میں اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اندرونی بے دخلی کا بحران مزید سنگین ہو گیا ہے۔
عرب نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان احکامات سے تقریباً تین ہزار افراد متاثر ہوئے ہیں، جس کے باعث متاثرہ آبادی کی انسانی صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔




