
مغربی بنگال کے مالدا ضلع میں اسپیشل انٹینسیو ریویژن (ایس آئی آر) سماعت کے دوران ایک غیر معمولی واقعہ سامنے آیا، جہاں سالک نامی مسلم نوجوان اپنے دادا کی قبر کی مٹی بطور علامتی ثبوت لے کر سماعت مرکز پہنچا۔
اس کا کہنا ہے کہ تمام دستاویزات جمع کرانے کے باوجود خاندان کو بار بار طلب کیا جا رہا ہے اور نئے شواہد مانگے جا رہے ہیں، جس سے شدید پریشانی پھیل گئی ہے۔
واقعہ پر الیکشن حکام نے اسے ضابطوں کے مطابق عمل قرار دیا، جبکہ بی جے پی نے اسے سیاسی ڈرامہ کہا۔
دوسری جانب ترنمول کانگریس نے اس واقعہ کو مسلمانوں میں پائے جانے والے خوف اور عدم تحفظ کی علامت قرار دیا۔
اس واقعہ کے بعد ضلع میں سیاسی کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے اور ایس آئی آر کے عمل پر سوالات اٹھنے لگے ہیں۔




