
طالبان کی وزارتِ محنت و سماجی امور نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں نجی یتیم خانوں کو بند کر دیا جائے گا اور وہاں موجود بچوں کو سرکاری مراکز میں منتقل کیا جائے گا۔
آمو نیوز کے مطابق وزارت کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اس اقدام کا مقصد بے سرپرست بچوں کی دیکھ بھال اور تعلیم کو معیاری بنانا ہے۔
تاہم ماہرین اور بچوں کے حقوق کے کارکنوں نے خبردار کیا کہ سرکاری مراکز میں وسائل کی کمی اور ممکنہ نظریاتی اثرات افغان بچوں کی فلاح و سلامتی کے لئے خطرہ بن سکتے ہیں۔




