
امریکی صدر کے شام کے امور سے متعلق خصوصی نمائندے ٹام باراک نے زور دیا ہے کہ شدت پسند سنی گروہ داعش کے خلاف کارروائی کے لئے تشکیل دی گئی شامی ڈیموکریٹک فورسز (قسد) کا بنیادی مقصد اب پورا ہو چکا ہے۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے کہا کہ شامی کردوں کو اب یہ موقع حاصل ہے کہ وہ شہری حقوق کی ضمانت کے ساتھ مرکزی حکومت کے اداروں میں ضم ہو جائیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ داعش کے شدت پسند سنی عناصر کے حراستی مراکز اور سرحدی گزرگاہوں کی سلامتی کی ذمہ داری اب دمشق سنبھالے گا۔




