خبریںیورپ

برطانیہ کے شہر دیوسبری میں مسلمانوں کے لئے قبروں کی قلت کا خدشہ؛ سٹی کونسل کا مؤقف: تدفین کے لئے جگہ موجود ہے

برطانیہ کے شہر دیوسبری میں مقامی قبرستان اسلامی طرزِ تدفین کے لئے آخری دستیاب جگہوں کے خاتمے کے قریب پہنچ چکا ہے۔

جس کے باعث مسلم خاندانوں میں تشویش پائی جا رہی ہے۔

لوکل ڈیموکریسی رپورٹنگ سروس کے مطابق، کرک‌لیز سٹی کونسل نے اعلان کیا کہ مسلمانوں کے لئے نئی تدفینی قطعات کی تیاری کی غرض سے پانچ لاکھ پاؤنڈ کا بجٹ مختص کیا گیا ہے، اور مجموعی طور پر شمالی کرک‌لیز کے علاقے میں تدفین کی گنجائش موجود ہے۔

کونسل نے مزید واضح کیا کہ نجی قبرستانوں کے مالکان کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں تاکہ اسلامی طریقۂ تدفین کے مطابق جگہ میں جلد اضافہ کیا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button