خبریںمقدس مقامات اور روضے
اعیاد ماہِ شعبان کے لیے روضۂ امام حسین علیہ السلام کی تیاری

اعیاد ماہِ شعبان کی آمد کے موقع پر روضۂ مطہر امام حسین علیہ السلام کے صحنوں میں "الحسين مصباح الهدى وسفينة النجاة” کے شعار سے مزین بینرز آویزاں کئے گئے ہیں، تاکہ زائرین کے لئے ہدایت و نجات کے پیغام کو اجاگر کیا جا سکے اور حرمِ مطہر کی روحانی فضا میں مزید اضافہ ہو۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اسی کے ساتھ روضۂ مطہر حضرت اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کو کربلا کے قہرمانوں کی ولادت کے موقع پر پھولوں سے آراستہ کیا گیا۔ قدرتی پھولوں سے حرمِ مطہر میں خوشگوار اور تازہ فضا قائم کی گئی ہے، جس سے زائرین کے روحانی سرور اور معنوی نشاط میں اضافہ ہوا ہے۔




