
کابل کے علاقے شہرِ نو میں واقع ریسٹورنٹ میں ہونے والے ہلاکت خیز دھماکے کے بعد شدت پسند تنظیم داعش نے اس دہشت گرد کارروائی کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔
اس واقعہ کے بعد چین کے سفارت خانے نے اپنے شہریوں کے لئے انتباہ جاری کیا ہے۔
سفارت خانے نے چینی شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ عارضی طور پر افغانستان کے سفر سے گریز کریں اور ریسٹورنٹس، نیز ہجوم اور زیادہ رش والی جگہوں پر جانے سے اجتناب کریں، تاکہ سیکیورٹی خطرات سے محفوظ رہ سکیں اور ممکنہ نقصانات میں کمی لائی جا سکے۔




