
ورجینیا : پہلی مسلم نائب گورنر خاتون غزالہ ہاشمی نے قرآن پاک پر اپنے عہدے کا حلف لے لیا اور ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
تفصیلات کے مطابق امریکہ میں ایک نئی تاریخ رقم ہو گئی، غزالہ ہاشمی ریاست ورجینیا کی پہلی مسلم نائب گورنر منتخب ہو گئیں۔
غزالہ ہاشمی نے لیفٹیننٹ گورنر کے عہدے کا حلف قرآنِ پاک پر لیا۔
حلف برداری کی تقریب کے موقع پر انٹرفیتھ پرئیر بریک فاسٹ کا بھی اہتمام کیا گیا، جہاں امام شریف نے دعا کرائی۔
ریاست ورجینیا کی تاریخ میں پہلی بار گورنر کا عہدہ بھی ایک خاتون رہنما نے سنبھالا، سابق رکن کانگریس ایبی گیل اسپین برجر نے بطور گورنر ذمہ داریاں سنبھال لیں۔
اسی طرح ورجینیا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ اٹارنی جنرل کا عہدہ بھی ایک سیاہ فام رہنما جے جونز کو ملا۔
امریکہ کی ریاست ورجینیا میں بیک وقت مسلم، خاتون اور سیاہ فام قیادت کا اقتدار سنبھالنا ایک تاریخی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔




