پاکستانخبریں

لاہور میں منکی پاکس کا خطرہ بڑھ گیا، مزید کیسز رپورٹ

پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں منکی پاکس کے مزید 4 کیسز رپورٹ ہو گئے۔

محکمہ صحت کے مطابق لاہور میں منکی پاکس سے متاثر ہونے والوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ تازہ کیسز کی تصدیق کے بعد لاہور میں منکی پاکس کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو گیا۔

سی ای او میو اسپتال پروفیسر ہارون حامد نے کہا کہ منکی پاکس کے مزید چار مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔ اور ان کا علاج جاری ہے۔ متاثرہ افراد میں 30 سالہ سلطانہ ارم اور 25 سالہ حمزہ شامل ہیں، جن میں منکی پاکس وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ 33 سالہ نعمان اور 18 سالہ انس میں بھی منکی پاکس وائرس پایا گیا ہے۔ جس کی تصدیق لیبارٹری ٹیسٹس کے ذریعے ہو چکی ہے۔ تمام مریضوں کو میو اسپتال میں آئسولیشن میں رکھا گیا ہے۔ جبکہ انہیں مکمل طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بخار، جسم پر دانے یا دیگر مشتبہ علامات ظاہر ہونے کی صورت میں فوری طور پر قریبی اسپتال سے رجوع کریں۔ اور احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button