پاکستانخبریں

کراچی میں جاری ڈاکو راج کا سلسلہ تھم نہ سکا، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے شہری جاں بحق

کراچی میں ڈاکو راج برقرار ہے، جہاں نیوٹاؤن کے علاقے پرانی سبزی منڈی کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 25 سالہ راہگیر وقار احمد خان جاں بحق ہوگیا۔

واقعہ اس وقت پیش آیا جب ڈاکو ایک شہری سے 65 لاکھ روپے نقدی لوٹ رہے تھے۔

پولیس کے مطابق رقم نجی بینک سے نکلوائی گئی تھی اور گاڑی کی ادائیگی کے لئے لائی جا رہی تھی۔ نئے سال کے ابتدائی 20 دنوں میں ڈاکوؤں کی فائرنگ سے جاں بحق افراد کی تعداد 6 ہو گئی، جبکہ پولیس واقعہ کی تحقیقات اور سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرنے میں مصروف ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button