
اترپردیش کے دارالحکومت لکھنؤ میں کشمیری خشک میوہ فروش تاجروں کو پاکستانی کہہ کر ہراساں کرنے اور مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کرنے کا واقعہ سامنے آیا ہے۔
اولڈ جیل روڈ، عالم باغ تھانہ علاقے کی وائرل ویڈیو میں شرپسند عناصر تاجروں کو گالیاں دیتے اور دھمکاتے دکھائی دیتے ہیں۔ متاثرہ تاجر وحید احمد ملک نے مسلسل ہراسانی، بغیر ادائیگی سامان لے جانے اور پولیس کے مبینہ غیرسنجیدہ رویے کا الزام لگایا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویڈیو کا جائزہ لیا جا رہا ہے اور شکایت ملنے پر کارروائی ہوگی۔
اس واقعہ نے حقوق تنظیموں اور شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے۔




