پاکستانخبریں

علامہ راجا ناصر عباس سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر مقرر، نوٹیفکیشن جاری

مجلس وحدت المسلمین کے سربراہ اور پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس کو سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف مقرر کر دیا گیا، جس کا نوٹیفکیشن سیکرٹری سینیٹ نے جاری کر دیا۔

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کے مطابق اپوزیشن کے 32 میں سے 22 ارکان نے ان کی حمایت کی۔

بطور اپوزیشن لیڈر اپنی پہلی تقریر میں علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا کہ ملک کے سیاسی بحران کا واحد حل بانی پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی ہے۔

انہوں نے عدل و انصاف کے قیام، شہری آزادیوں اور ادارہ جاتی توازن پر زور دیا، جبکہ فوج سے وابستگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فوج اپنی آئینی حدود میں رہے تو وہ اس کی حمایت کریں گے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button