ایشیاءخبریں

سیاحتی ہیلی کاپٹر ماؤنٹ آسو کے قریب لاپتہ

جاپان کے جنوب مغربی پریفیکچر کماموٹو میں ماؤنٹ آسو کے قریب ہیلی کاپٹر لاپتہ ہو گیا جس میں پائلٹ اور دو سیاح سوار تھے۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شنہوا نے این ایچ کے کے حوالہ سے بتایا کہ ہیلی کاپٹر نے صبح 10:52 بجے آسو سٹی میں واقع آسو کڈلی ڈومین زو سے پرواز کی۔

رپورٹس کے مطابق تقریباً صبح 11 بجے ایمرجنسی کال موصول ہوئی، جس میں بتایا گیا کہ ہیلی کاپٹر میں سوار ایک شخص کے سمارٹ فون میں حادثے کی اطلاع دینے والا فنکشن فعال ہو گیا ہے۔

پولیس اور فائر ڈیپارٹمنٹ نے اس اطلاع کے بعد ماؤنٹ آسو کے ناکادا کریٹر کے قریب کے علاقے میں سرچ اور ریسکیو کا آغاز کردیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button