خبریںہندوستان

حضرت زینب سلام اللہ علیہا بشریت کے لئے مشعل راہ: مولانا سید عمار کاظم جرولی

لکھنو۔ گذشتہ برسوں کی طرح امسال بھی شبیہ روضہ زینبیہ میں اراکین ثانی زہرا محفل کمیٹی کے زیر اہتمام جشن مسرت منعقد ہوا۔
فرزند خطیبِ الایمان مولانا سید عمار کاظم جرولی کے زیر صدارت مرحوم مولانا طاہر جرولی ہال میں اس جشن مسرت کا آغاز تلاوت قرآن کریم سے ہوا۔

مولانا سید عمار کاظم جرولی نے محفل فضائل کو خطاب کرتے ہوئے حضرت زینب کبری سلام اللہ علیہا کی تعلیمات، سیرت، فضیلت و کارہائے نمایاں پر تفصیل سے روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت زینب سلام اللہ علیہا عمدہ اخلاق اور علم و تقوی کے اعتبار سے بہت بلند مقام رکھتی ہیں کیونکہ خالق کائنات نے خاتم النبیین حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ اور ان کے اہل بیت کے قلوب و اذہان کو علم لدنی سے نوازا ہے۔

مولانا نے مزید کہا کہ جناب زینب سلام اللہ علیہا ایک فرد نہیں بلکہ اپنے مقدس وجود میں ایک عظیم کائنات سمیٹے ہوئے ہیں، ایک ایسی عظیم کائنات جس میں عقل و شعور کی شمع اپنی مقدس کرنوں سے کاشانہ انسانیت کے در و بام کو روشن کئے ہوئے ہیں اور جس کے مینار عظمت پر کردار سازی کا ایسا پرچم لہراتا ہوا نظر آتا ہے کہ آپ کے مقدس وجود میں دنیائے بشریت کی وہ تمام عظمتیں اور پاکیزہ رفعتیں سمیٹ کر ایک مشعل راہ بن جاتی ہیں۔

جشن میں مقامی اور بیرونی شعراء نے اپنا کلام پیش کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button