خبریںدنیا

پاپ کی مشرقی کانگو میں امن کی اپیل

پاپ لیو چہاردہم نے ویٹیکن کے سینٹ پیٹر اسکوائر میں کاتھولک پیروکاروں سے اپنے ہفتہ وار خطاب میں مشرقی کانگو میں حالیہ تشدد اور اپنے گھروں سے بے دخل ہونے والے لوگوں کی سنگین صورتحال کا ذکر کیا، اور ان کے لئے امن اور مدد کی اپیل کی۔

انہوں نے بتایا کہ ان میں سے بہت سے افراد نے برونڈی میں پناہ لی ہے اور وہاں ایک شدید انسانی بحران کا سامنا ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق، پاپ لیو نے مشرقی کانگو کے عوام کی مشکلات کی یاد دہانی کراتے ہوئے مسلح افواج اور مسلح گروہوں سے مطالبہ کیا کہ وہ تصادم کے بجائے امن اور مکالمے کا راستہ اختیار کریں، تاکہ بے دفاع شہریوں کے حالاتِ زندگی میں بہتری آ سکے۔

افریقہ نیوز کے مطابق، پاپ نے جنوبی افریقہ، موزمبیق اور زمبابوے میں حالیہ سیلابوں کے متاثرین کو بھی یاد کیا اور اس قدرتی آفت میں جاں بحق ہونے والے 100 سے زائد افراد کے خاندانوں کے لئے دعا کی، نیز نقصانات میں کمی کے لئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button