عراق

مکمل تیاری کے ساتھ عراق نے سرحدوں پر کنٹرول قائم : عراقی مسلح افواج

عراقی مسلح افواج کے کمانڈر اِن چیف کے ترجمان نے اعلان کیا ہے کہ اس وقت شام سے شدت پسند سنی دہشت گرد تنظیم داعش کے عناصر کے عراق میں داخل ہونے کا کوئی سنجیدہ خطرہ موجود نہیں۔ انہوں نے کہا کہ عراقی سکیورٹی فورسز مکمل آمادگی کے ساتھ سرحدوں اور حساس علاقوں کی کڑی نگرانی کر رہی ہیں۔

مڈل ایسٹ نیوز کی رپورٹ کے مطابق، صباح النعمان نے زور دیا کہ عراقی مرکزی حکومت اور کردستان ریجنل گورنمنٹ کے درمیان سکیورٹی اور انٹیلی جنس سطح پر مسلسل اور مؤثر ہم آہنگی قائم ہے، جو بین الاقوامی سرحدوں کے مکمل کنٹرول اور شام میں جاری کشیدگی سے پیدا ہونے والے کسی بھی ممکنہ خطرے کی روک تھام کی ضمانت ہے۔

رووداو نیوز کے مطابق، عراقی مسلح افواج کے ترجمان نے مزید کہا کہ شام کے اندر موجود اختلافات کے علاقے عراقی سرحدوں سے مناسب فاصلے پر واقع ہیں، جبکہ مؤثر اور دقیق انٹیلی جنس نگرانی نے دہشت گرد گروہوں کے دراندازی کے امکانات کو نہایت کم کر دیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ عراقی سکیورٹی اور انٹیلی جنس اداروں کے درمیان اعلیٰ سطحی تعاون اور ہم آہنگی، ممکنہ خطرات کی مؤثر روک تھام اور عراق میں مجموعی سکیورٹی استحکام کے تحفظ کے لئے اطمینان بخش اور فیصلہ کن کردار ادا کر رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button