اسلامی دنیاخبریں
آیۃ اللہ سید ہادی سیستانی کی قم میں تشییع، تدفین جوار امیر المومنین علیہ السلام نجف اشرف میں ہو گی

مرحوم آیۃ اللہ سید ہادی سیستانی کی تشییع جنازہ قم میں حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے روضۂ اقدس میں علما، طلاب اور مؤمنین کی کثیر تعداد کی موجودگی میں انجام پائی اور نمازِ میت ادا کی گئی۔
اطلاع کے مطابق مرحوم کا جنازہ آج نجف اشرف منتقل کیا جائے گا جہاں جوار امیرالمؤمنین علی علیہ السلام میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔
نیز مرحوم کے لئے مجلسِ ترحیم مسجد الخضراء، صحنِ مطہر حرمِ امیرالمؤمنین علیہ السلام میں منعقد ہوگی۔




