
امریکی افواج نے اعلان کیا ہے کہ شمال مغربی شام میں ایک کارروائی کے دوران القاعدہ کے اعلیٰ کمانڈر بلال حسن جاسم کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔
بی بی سی کے مطابق اس کے داعش کے ایک انتہا پسند سنی رکن سے براہِ راست روابط تھے جس نے گزشتہ ماہ گھات لگا کر 3 امریکیوں کو ہلاک کیا تھا۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اس کی ہلاکت دہشت گردوں کے تعاقب کے لئے واشنگٹن کے عزم کی عکاس ہے اور اب تک داعش کے انتہا پسند سنی گروہ کے 100 سے زائد مسلح اہداف کو انتہائی درست حملوں میں نشانہ بنایا جا چکا ہے۔




