امریکہ
وائٹ ہاؤس نے غزہ کے انتظامی منصوبے کی ایگزیکٹو کمیٹی کا اعلان کر دیا

وائٹ ہاؤس نے اعلان کیا ہے کہ امریکہ کے 20 نکاتی منصوبے کے تحت غزہ کے انتظام کے لئے امن ہیئت اور قومی کمیٹی کے اراکین مقرر کر دیے گئے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی کمیٹی کی سربراہی ڈاکٹر علی شعث کے سپرد ہوگی، جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی میں ٹونی بلیئر، ہاکان فیدان اور جیرڈ کوشنر جیسی بین الاقوامی شخصیات شامل ہوں گی۔
اس ڈھانچے کا مقصد غزہ میں عوامی خدمات کی بحالی، روزمرہ زندگی کا استحکام اور طویل المدتی حکمرانی کی تیاری ہے۔




