
بین الاقوامی ریسکیو کمیٹی (IRC) کے تازہ اعداد و شمار کے مطابق، بنگلہ دیش کے کاکس بازار میں روہنگیا پناہ گزینوں کے درمیان گزشتہ ایک سال کے دوران بھوک کی شرح میں تقریباً 60 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق کیمپوں میں صرف 16 فیصد بچوں کو روزانہ 3 وقت کا کھانا مل پاتا ہے، جبکہ نصف سے زائد بچوں میں غذائی قلت کی علامات ظاہر ہو رہی ہیں۔
خوراک کے کوٹے میں کمی اور وسائل کی قلت نے ان پناہ گزینوں کی صورتحال کو ایک سنگین انسانی بحران میں تبدیل کر دیا ہے۔




