خبریںعراقمقدس مقامات اور روضے

بعثتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کے موقع پر نجفِ اشرف میں زائرین کی وسیع حاضری

بعثتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی کے موقع پر نجفِ اشرف پولیس کمانڈ نے اس بابرکت دن کی زیارت کے لئے خصوصی سکیورٹی اور خدماتی منصوبے کے آغاز کی اطلاع دی ہے۔

عراق کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، نجف پولیس کے ترجمان مفید سالم الطاہر نے اعلان کیا کہ اعلیٰ سطح کی تنظیم اور ہم آہنگی کا یہ منصوبہ ایک مشترکہ آپریشن روم کے ذریعہ چلایا جا رہا ہے، جس میں عتبۂ علویہ (روضہ امیرالمومنین علی علیہ السّلام) کے ساتھ سکیورٹی اور انٹیلی جنس ادارے شریک ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ زائرین کے لئے راستے کھلے ہیں اور کسی قسم کی بھیڑ بھاڑ یا رکاوٹ موجود نہیں ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اندرونِ ملک اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں زائرین بعثتِ رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی تعظیم اور یاد منانے کے لئے روضۂ مطہر حضرت امیرالمؤمنین علیہ السلام میں حاضر ہوئے۔

زائرین نے رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کی تعلیمات پر زور دیتے ہوئے دنیا کے سامنے حقیقی اور خالص اسلام کے تعارف، رحمت و عدل پر مبنی نبوی پیغام اور امن و رواداری کی دعوت کو اجاگر کرنے کی ضرورت پر تاکید کی۔

اسی طرح زائرین نے مرجعِ عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے ان ارشادات کو بھی خاص توجہ دی، جن میں رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ کی تعلیمات سے وابستگی اور اسلامی معاشرے کی اصلاح و ارتقا پر زور دیا گیا ہے، تاکہ اس بابرکت دن اور اپنی پوری زندگی میں انہیں انفرادی اور اجتماعی زندگی کے لئے رہنما اصول بنایا جا سکے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button