خبریںشیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے آیۃ اللہ سید ہادی حسینی سیستانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی

آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی نے ایک تعزیتی پیغام کے ذریعہ مرجعِ اعلیٰ آیۃ اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی کو ان کے برادرِ مکرم، آیۃ اللہ حاج سید ہادی حسینی سیستانی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

اس پیغام میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مرحوم کے اہلِ خانہ سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے خداوندِ منان کی بارگاہ میں مرحوم کی تسکین روح، رحمت اور مغفرت کی دعا کی۔

نیز آپ نے مرحوم کے بلندی درجات اور رسولِ خدا صلی اللہ علیہ وآلہ اور اہلِ بیتِ عصمت و طہارت علیہم السلام کے جوار میں اعلیٰ مقام عطا ہونے کی دعا فرمائی۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اپنے پیغام میں آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی دام ظلہ، مرحوم کے فرزندان، اہلِ خانہ اور تمام پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل اور عظیم اجرِ الٰہی کی دعا کی اور آیۃ اللہ العظمیٰ سیستانی کی درازیٔ عمر، صحت و عافیت اور توفیقاتِ الٰہی کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے اپنا پیغام آیت استرجاع "إنا لله وإنا إليه راجعون” پر ختم کیا۔

قابلِ ذکر ہے کہ آیۃ اللہ سید حسین شیرازی (فرزندِ آیت اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ) نے اپنے والدِ بزرگوار کا پیغام پہنچانے اور تعزیت و ہمدردی کے لئے شہرِ مقدس قم میں آیۃ اللہ سید ہادی سیستانی کے گھر تشریف لے گئے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button