خبریںہندوستان

وقف اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کا سلسلہ جاری؛ مولانا سید کلب جواد نے دو دن کا الٹی میٹم دیا

لکھنو۔ حسین آباد ٹرسٹ کی ملکیت پر زیر تعمیر لذیذ گلی سمیت دیگر املاک پر غیر قانونی تعمیرات کے الزام لگاتے ہوئے امام جمعہ مولانا سید کلب جواد نے لذیذ گلی کا دورہ کیا۔
مولانا سید کلب جواد نے کہا کہ وقف اراضی پر غیر قانونی تعمیرات منظور نہیں ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دو دن میں یہ کام روکا نہیں گیا تو اس کے خلاف احتجاج کیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ٹرسٹ کے پیسوں میں بھی بھاری بدعنوانی کی جا رہی ہے اور شیعوں کو اس کا فائدہ نہیں مل رہا۔ جب کہ حسین آباد ٹرسٹ شیعوں کا ہے۔ اس پر انتظامیہ کا قبضہ ہے اور وہ اپنی منمانی کر رہی ہے۔

مولانا سید کلب جواد نقوی نے کہا کہ غیر قانونی تعمیرات اور پیسوں کی بدعنوانی کو روکا جائے اور اس احتجاج کا سامنا کرنے کے لئے حکومت اور انتظامیہ تیار رہیں۔ اس دوران ان کے ساتھ وکیل اور دیگر مذہبی شخصیات بھی موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button