خبریںہندوستان

دیوریا میں درگاہ انہدام کے بعد گرفتاریوں کا آغاز

اترپردیش کے دیوریا میں درگاہ حضرت سید شہید عبدالغنی اور مسجد کی انہدامی کارروائی کے بعد انتظامیہ نے گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔ کارروائی کی مخالفت میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کرنے پر افسانہ نامی خاتون اور سراج انصاری نامی نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے، جبکہ درگاہ کمیٹی کے چار ارکان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 50 سال پرانی درگاہ کو 1993 میں بنجر زمین پر غیر قانونی طور پر درج کرایا گیا تھا، جس کی کوئی قانونی بنیاد ریونیو ریکارڈ میں نہیں ملی۔ 11 اور 12 جنوری کو ہونے والی کارروائی میں درگاہ کا گنبد اور 4 ہزار اسکوائر فٹ کا ہال منہدم کر دیا گیا۔
دوسری جانب یوپی سنی سنٹرل وقف بورڈ نے انہدامی کارروائی روکنے کے لیے ڈی ایم دیوریا کو خط لکھا ہے، جبکہ ضلع انتظامیہ نے وقف بورڈ سے درگاہ کا اندراج حذف کرنے کی درخواست کی ہے۔ تاحال انہدامی کارروائی پر عارضی روک لگا دی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button