خبریںہندوستان

بالاسور میں مسلم شخص کا قتل: گئو رکھشکوں کے تشدد کا معاملہ

ادیشہ کے ضلع بالاسور میں نام نہاد گئو رکھشکوں کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں ایک مسلم شخص جاں بحق ہو گیا۔مقتول شیخ مکندر محمد مویشی لے جانے والی وین میں ہیلپر کے طور پر کام کر رہا تھا کہ بدھ کے روز ایک ہجوم نے وین کو روکنے کی کوشش کی۔

حادثے کے بعد ڈرائیور فرار ہو گیا جبکہ محمد کو پکڑ کر مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور مذہبی نعرے لگانے پر مجبور کیا گیا۔ شدید زخمی حالت میں محمد کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جمعرات کو دم توڑ گیا۔

پولیس نے لنچنگ سے متعلق دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے چند مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

واقعہ کے بعد گئو رکھشکوں کی بڑھتی ہوئی غیر قانونی سرگرمیوں اور پولیس کارروائی کی سست رفتاری پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button