آسٹریلیاخبریں

47 لاکھ نوجوانوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند

آسٹریلیا میں 16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا استعمال پر پابندی کے نفاذ کے ایک ماہ کے اندر مختلف پلیٹ فارمز نے تقریباً 47 لاکھ نابالغ صارفین کے اکاؤنٹس بند کر دیے۔

ای سیفٹی اتھارٹی کے مطابق یہ کارروائی 10 دسمبر 2025 سے نافذ قانون پر عمل درآمد کے تحت کی گئی، جبکہ بعض کمپنیوں نے پابندی سے قبل ہی اکاؤنٹس ہٹانا شروع کر دیے تھے۔

یہ پہلا سرکاری ڈیٹا ہے جو قانون کی مؤثر تعمیل کی عکاسی کرتا ہے۔ خلاف ورزی کی صورت میں کمپنیوں کو بھاری جرمانے کا سامنا ہو سکتا ہے، تاہم بچوں یا والدین کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button