اسلامی دنیاخبریں

غزہ میں 6؍ کروڑ ٹن ملبہ موجود، صاف کرنے میں 7؍ سال سے زیادہ درکار: یو این اہلکار

اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ اہلکار نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیلی حملوں کے نتیجے میں غزہ میں 6؍ کروڑ ٹن سے زائد ملبہ جمع ہو چکا ہے جسے صاف کرنے میں سات سال سے زیادہ وقت لگ سکتا ہے۔

یو این او پی ایس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خورخے موریرا ڈی سلوا کے مطابق غزہ میں انسانی بحران شدید تر ہو چکا ہے، 80؍ فیصد سے زائد بنیادی ڈھانچہ تباہ ہو چکا ہے اور ہر فرد اوسطاً 30؍ ٹن ملبے سے گھرا ہے۔

انہوں نے فوری انسانی امداد، ایندھن کی فراہمی، تمام راستے کھولنے اور تعمیرِ نو کے آغاز پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ملبے میں خطرناک مواد اور بنا پھٹا اسلحہ موجود ہونا ایک بڑا چیلنج ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button