خبریںعراقمقدس مقامات اور روضے
کاظمین میں 15 ملین زائرین کی شرکت: عتبۂ کاظمیہ مقدسہ کا اعلان

کاظمین/عراق۔ روضہ کاظمین کے انتظامیہ نے خبر دی کہ یوم شہادت امام موسیٰ کاظم علیہ السلام 25 رجب 1447 ہجری مطابق 15 جنوری 2026 بروز جمعرات 15 ملین زائرین نے روضہ کاظمین میں حاضر ہو کر زیارت اور عزاداری کی۔
روضہ کاظمین کے جنرل سکریٹری حیدر عبدالامیر مہدی نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ اس سال یوم شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام 15 ملین زائرین نے امام موسی کاظم علیہ السلام اور امام محمد تقی علیہ السلام کے روضہ مبارک حاضری دی۔




