ایشیاءعراق

عراق کے دلدلی تالاب؛ حالیہ بارشوں کے باوجود خشک سالی کا بحران برقرار

عراق کے جنوب میں واقع دلدلی تالاب (مارش لینڈز) حالیہ موسمی بارشوں کے باوجود اب بھی شدید خشک سالی اور آبی وسائل میں کمی کا سامنا کر رہے ہیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، الجزیرہ کے حوالے سے مقامی باشندوں اور ماحولیاتی کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ دریائے دجلہ اور فرات سے پانی کی آمد میں کمی، اس کے ساتھ آبی وسائل کے ناقص انتظام نے اس تاریخی ماحولیاتی نظام کی بقا کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس صورتِ حال کے تسلسل سے ماہی گیری اور مویشی بانی پر انحصار کرنے والے ہزاروں خاندانوں کا روزگار شدید خطرے میں پڑ گیا ہے، جبکہ جبری نقل مکانی میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button