خبریںعراق

گذشتہ تین ماہ میں 64 ہزار سے زائد عراقی بے گھر افراد کی اپنے اصل علاقوں کو واپسی

بین الاقوامی تنظیم برائے مہاجرت کے مطابق، گذشتہ تین ماہ کے دوران 64 ہزار 818 عراقی بے گھر افراد اپنے شہروں اور آبائی علاقوں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔

مڈل ایسٹ نیوز اور الرابعه کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ نینوا، الانبار، صلاح الدین اور بغداد وہ صوبے ہیں جہاں سب سے زیادہ واپسی ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق 81 فیصد بے گھر افراد نجی رہائش گاہوں میں جبکہ صرف 11 فیصد کیمپوں میں آباد ہوئے ہیں۔

یہ رجحان عراق میں استحکام میں بہتری اور بے گھری کے بحران کے بتدریج خاتمے کی علامت سمجھا جا رہا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button