علم اور ٹیکنالوجی
بینائی کی واپسی کی نئی امید؛ آنکھ کے خلیات کے تلافیاتی نظام کی دریافت

ایک نئی سائنسی تحقیق میں ماہرین نے دکھایا ہے کہ چوہوں میں بینائی کے نظام کے خلیات نقصان کے بعد عصبی شاخوں میں اضافہ کر کے ضائع ہونے والے بعض اعصابی روابط کی تلافی کر سکتے ہیں۔ یہ دریافت بینائی کی خرابیوں اور اعصابی چوٹوں کے علاج کے لئے نئے راستے کھول سکتی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، سائنس ڈیلی کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ اگرچہ انسان سمیت پستاندار مکمل طور پر بینائی کی بحالی کی صلاحیت نہیں رکھتے، تاہم یہ تحقیق ظاہر کرتی ہے کہ دماغ اور بینائی کا نظام توقع سے کہیں زیادہ تطبیقی صلاحیت رکھتا ہے۔




