افغانستان

افغانستان میں بھوک کا بحران؛ انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے غذائی امداد میں توسیع کر دی

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی (IRC) نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان میں بھوک کی سطح میں اضافے کے پیش نظر اس نے بعض صوبوں، جن میں بامیان، ہرات اور کنر شامل ہیں، میں اپنی ہنگامی غذائی امداد کے پروگراموں کو وسعت دے دی ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق، رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں تقریباً 47 لاکھ افراد شدید بھوک کے خطرے سے دوچار ہیں، جبکہ مجموعی طور پر لگ بھگ 1 کروڑ 70 لاکھ افراد فوری غذائی امداد کے محتاج ہیں۔

انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی نے خبردار کیا ہے کہ عالمی سطح پر فنڈز میں کمی اور محروم علاقوں تک رسائی میں پابندیاں صورتِ حال کو مزید سنگین بنا رہی ہیں، جس کے لئے بین الاقوامی امداد میں اضافہ کی فوری ضرورت ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button