خبریںہندوستان

شب شہادت امام موسی کاظم علیہ السلام لکھنو میں مجالس غم و عزاداری

لکھنو۔ باب الحوائج امام موسیٰ کاظم علیہ السلام کی شب شہادت مساجد اور امام بارگاہوں میں مجالس عزا منعقد ہوئیں۔‌

چھوٹا امام باڑہ حسین آباد میں "اسیر بغداد کا ماتم” کے عنوان سے منعقد مجلس کو مولانا سید ضیغم الغروی نے خطاب کیا، مجلس کے بعد قید خانے بغداد کا دل سوز منظر پیش کیا گیا۔

شبیہ روضہ کاظمین میں مولانا تنویر عباس نجفی نے مجلس سے خطاب کیا، بعد مجلس شبیہ تابوت برآمد ہوا۔

دریا والی مسجد میں مولانا راشد عسکری نے مجلس خطاب کی۔

امام باڑہ آغا باقر میں "غریب بغداد کا ماتم” کے عنوان سے منعقد مجلس کو مولانا میثم زیدی نے خطاب کیا۔

مسجد کالا امام باڑہ میں منعقد مجلس کو امام جماعت مسجد مولانا سید علی ہاشم عابدی نے خطاب کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button