
اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسیف) نے انکشاف کیا ہے کہ جنگ بندی کے باوجود غزہ میں اب تک 100؍ سے زائد بچے ہلاک ہو چکے ہیں۔
یونیسیف کے مطابق فضائی، ڈرون اور زمینی حملوں میں کم از کم 60؍ لڑکے اور 40؍ لڑکیاں جان سے گئیں، جبکہ اصل تعداد اس سے زیادہ ہونے کا خدشہ ہے۔
غزہ کی وزارتِ صحت کے مطابق جنگ بندی کے بعد 442؍ افراد شہید ہوئے جن میں 165؍ بچے شامل ہیں۔
یونیسیف نے بچوں کو درپیش شدید نفسیاتی صدمے، مسلسل بمباری اور انسانی امداد پر پابندیوں پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔




