ایشیاءخبریں

تھائی لینڈ میں بھیانک حادثہ، کرین گرنے کے بعد پٹری سے اُتری ٹرین، 22 لوگوں کی موت، 79 زخمی

تھائی لینڈ میں بدھ کی صبح ایک خوفناک ٹرین حادثے میں کم از کم 22 افراد ہلاک اور 79 سے زائد زخمی ہو گئے۔

یہ حادثہ بنکاک سے شمال مشرقی صوبہ اوبن رتچتھانی جانے والی ٹرین کو اس وقت پیش آیا جب زیرِ تعمیر ہائی اسپیڈ ریل منصوبے کی ایک کرین ٹرین پر گر گئی، جس کے باعث ٹرین پٹری سے اتر گئی اور آگ بھڑک اٹھی۔ زخمیوں میں 8 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔

حادثے کے بعد متاثرہ ریلوے لائن پر ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لئے معطل کر دی گئی ہے، جبکہ حکومت نے واقعہ کی مکمل تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button