امریکہخبریں

اوکلاہاما میں بروکن ایرو سٹی کونسل نے مسجد اور اسلامی مرکز کے لئے زمین کے استعمال میں تبدیلی کی درخواست مسترد کر دی

امریکی ریاست اوکلاہاما کے شہر بروکن ایرو (Broken Arrow) کی سٹی کونسل نے ایک متنازع اجلاس اور تین گھنٹوں سے زائد عوامی بحث کے بعد چار کے مقابلے میں ایک ووٹ سے مسجد اور اسلامی مرکز کی تعمیر کے لئے زمین کی تبدیلی کی درخواست کو مسترد کر دیا۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے ریلیجن نیوز کے حوالے سے بتایا کہ یہ فیصلہ اس کے باوجود کیا گیا کہ اس سے قبل پلاننگ کمیشن نے اس درخواست کی منظوری کی سفارش کی تھی۔

سٹی کونسل کے اراکین نے اپنے فیصلے کی وجہ تکنیکی مسائل جیسے ٹریفک، بنیادی ڈھانچے اور شہری منصوبہ بندی سے مطابقت کو قرار دیا، تاہم اجلاس کے دوران بعض معترضین نے مذہبی اور ثقافتی نکات بھی اٹھائے۔

یہ زمین اسلامک ایسوسی ایشن آف ٹلسا کی ملکیت ہے، جو ایک نیا ثقافتی اور مذہبی مرکز تعمیر کرنا چاہتی تھی۔

سماجی اور مذہبی کارکنوں نے خبردار کیا ہے کہ اس درخواست کی منظوری نہ ملنے سے مسلمانوں کی سماجی اور ثقافتی سرگرمیوں پر قدغنیں عائد ہو سکتی ہیں۔

مقامی میڈیا کے مطابق اس فیصلے کے بعد عوامی احتجاج اور خط و کتابت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

بعض قانونی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ مذہبی آزادی اور زمین کے استعمال سے متعلق قانونی سوالات کو جنم دے سکتا ہے۔

ادھر اسلامک ایسوسی ایشن آف ٹلسا نے اعلان کیا کہ وہ دیگر آپشنز پر غور کر رہی ہے اور ثقافتی و مذہبی مرکز کی تعمیر کے لئے اپنی کوششیں جاری رکھے گی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button