خبریں

اسرائیلی پارلیمنٹ نے فلسطینیوں کے لئے سزائے موت کا بل منظور کر لیا

اسرائیلی پارلیمنٹ (کنیسٹ) نے پہلی قرئت میں ایک ایسے مسودۂ قانون کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت خصوصی عدالتوں کو یہ اختیار حاصل ہوگا کہ وہ 7 اکتوبر 2023 سے متعلق حملوں میں ملوث فلسطینیوں کو سزائے موت سنا سکیں۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے اناطولی کے حوالے سے بتایا کہ اس بل میں یہ بھی تجویز دی گئی ہے کہ ایسے مجرموں کو کسی بھی قسم کے قیدیوں کے تبادلے کے معاہدوں میں شامل نہیں کیا جائے گا۔ تاہم، اس مسودۂ قانون کو حتمی قانون بننے کے لیے پارلیمانی کمیٹیوں میں مزید جائزے اور مراحل سے گزرنا ہوگا۔

بین الاقوامی ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ قانون عملی طور پر فلسطینیوں کو نشانہ بناتا ہے اور اس سے امتیازی سلوک اور انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین خدشات جنم لیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button