خبریںشام

حلب میں بڑے پیمانے پر لوگ بے گھر؛ 119000 شامی اپنے گھروں سے بے دخل

اقوامِ متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجاریک نے بتایا کہ شہر حلب میں دوبارہ جھڑپوں کے آغاز کے بعد اب تک تقریباً 119000 افراد اپنے گھروں کو چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں۔

العربیہ کے مطابق اقوامِ متحدہ کا ہائی کمشنر برائے مہاجرین (یو این ایچ سی آر) پناہ گاہوں اور میزبان برادریوں میں مقیم بے گھر خاندانوں کو ضروری امداد فراہم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

یہ نئی لہرِ بے گھری شمالی اور مشرقی حلب کے مضافاتی علاقوں اور دیگر خطوں میں شامی فوج اور شامی ڈیموکریٹک فورسز کے درمیان جھڑپوں میں شدت کے باعث پیدا ہوئی ہے۔

اسٹیفن دوجاریک نے خبردار کیا کہ تشدد کا تسلسل عام شہریوں کی جانوں اور خطہ کے استحکام کے لئے ایک سنگین خطرہ ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button